تھانے (آفتاب شیخ) تھانے شہر کے کثیر مسلم آبادی والا علاقہ رابوڑی کا قدیم و معروف تعلیمی ادارہ رابوڑی فرینڈس سرکل ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام شفیع بورونڈکر اردو پرائمری و رابوڑی فرینڈس سرکل اردو ہائی اسکول کئی برسوں سے جاری ہے- فی الحال کورونا کی وبا نے پورے معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے لوگوں میں اس کے تحفظ کے لئے اور

بیداری لانے کے لئے اسکول کے طلباء و طالبات نے اسکول کے اساتذہ کی نگرانی میں ماسک تیار کئے اور اسکول گراونڈ پر آس پاس چھوٹے، بڑے، جوان مرد خواتین، کے علاوہ راہ گیروں اور دکانداروں کو ماسک تقسیم کرکے یہ پیغام دیا کہ "ہمارا خاندان ہماری ذمہ داری” کے تحت ایسے ماحول میں ماسک کا استعمال ضروری ہے – اس کا افتتاح ادارہ کے جنرل سیکرٹری

عبدالسعید شیخ نے کیا- حالات حاضرہ کے تحت ماسک کی اہمیت اور افادیت اور علاقے کے شہریوں میں بیداری لانے کے لئے یہ مہیم اسکول کے اساتذہ کی نگرانی میں چلائی گئی – معاشرے میں طلباء کے زریعے یہ بہترین پیغام کی شہریوں نے ستائش کی-

اس موقع پر پرائمری اسکول کی ہیڈ مسٹریس فرحانہ شیخ و ہائی اسکول کی پرنسپل نازیہ خان کے ساتھ تمام ٹیچرس اس مہم میں شریک تھے-