ششی تھرور کا متنازعہ ٹویٹ ۔’ملک کو بانٹ رہی ہے ہندی، ہندو ،ہندوتو کی سوچ
نئی دہلی : ہمیشہ اپنے بیانات کو لیکر تنازعات میں رہنے والے کانگرس نیتا ششی تھرور نے ایک بار پھر متنازعہ بیان دیا ہے ۔ تھرور نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ” ہندی ، ہندو، ہندوتو کی سوچ ملک کو بانٹ رہی ہے ۔ ہمیں اتحاد کی ضرورت مساوات کی نہیں”۔ اسکے بعد مخالفین نے ششی تھرور پر تبصرہ کرنا شروع کر دیا ہے ۔
در اصل محمد ذیشان نام کے ایک شخص کے ٹویٹ پر ششی تھرور نے جواب دیا تھا ۔ محمد ذیشان نے لکھا تھاکہ ممبئی میں ایک امیگریشن افسر نے بھارتیہ طالب علم کو اس لئے ایئر پورٹ سے باہر نہیں نکلنے دیا گیا،کیونکہ وہ ہندی نہیں بول پایا تھا ۔
غور طلب ہے کہ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور انکی کیبنٹ کے پریاگ راج کنبھ میں ڈبکی لگانے کو لیکر کئے گئے ششی تھرور کے تبصرہ پر تنازعہ ہو گیا تھا ۔ ششی تھرور نے ٹویٹ میں کہا تھا ‘آپکو گنگا کی صفائی رکھنی ہے اور پاپ بھی یہیں دھونے ہیں، اس سنگم میں سب ننگے ہیں، جے گنگا میا کی’ ۔انکے اس متنازعہ تبصرے کو لیکر پٹنہ کی سی جے ایم کورٹ میں انکے خلاف کیس درج کیا گیا ہے اس کیس میں ان پر ہندوؤں کے جذبات سے کھلواڑ کرنے اور ٹھیس پہنچانے کا الزام لگایا گیا ہے ۔
#Congress #ShashiTharoor #Twitter #Hindi #Hindu #Hindutva #Ideology #YogiAdityanath #MohammadZeeshan