شری کرشن جنم بھومی تنازعہ پر متھرا کورٹ کا اہم فیصلہ صادر

1,350

وارانسی:شری کرشن جنم بھومی اور شاہی عیدگاہ تنازعہ پر آج متھرا کورٹ نے انتہائی اہم فیصلہ صادر کیا ہے۔ شری کرشن جنم بھومی تنازعہ سے متعلق عرضی پر سماعت کرتے ہوئے متھرا سول جج سینئر ڈویژن کی عدالت نے شاہی عیدگاہ کے سروے کا حکم دیا ہے جو ہندو فریق کے لیے ایک بڑی کامیابی تصور کیا جا رہا ہے۔ ہندو فریق کی اپیل پر سول جج سینئر ڈویژن کی عدالت نے یہ فیصلہ سنایا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق شری کرشن جنم بھومی-شاہی عیدگاہ تنازعہ کو لے کر ہندو فریق کی طرف سے داخل عرضی پر سماعت کے بعد اپنے فیصلے میں متھرا کورٹ نے سروے کے لیے ایک خاص مدت کا تعین کیا ہے۔

سول جج سینئر ڈویژن نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ سروے کی رپورٹ 20 جنوری تک عدالت کے حوالے کرنی ہوگی۔ سول کورٹ نے ساتھ ہی اس معاملے سے جڑے سبھی فریق کو نوٹس بھی جاری کیا ہے۔ عدالت نے عرضی دہندہ وشنو گپتا کی اپیل پر امین سے بھی رپورٹ طلب کی ہے۔