شرم آنی چاہئے ان کو، بچوں کو گولیاں مار رہے ہیں:اسدالدین اویسی
نئی دہلی۔ جمعہ کو صدر جمہوریہ کے خطاب کے ساتھ ہی پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ اس کے بعد ہفتہ کو وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے بجٹ پیش کیا۔ بجٹ پیش ہونے کے بعد آج پارلیمنٹ کی کارروائی کا پہلا دن ہے۔
لوک سبھا میں بولتے ہوئے حیدرآباد سے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے کہا کہ ہم تمام جامعہ کے بچوں کے ساتھ ہیں۔ یہ حکومت بچوں پر ظلم کر رہی ہے۔ یہ جانتے ہیں کہ ایک بچے کی آنکھ چلی گئی، بیٹیوں کو مار رہے ہیں۔ شرم آنی چاہئے ان کو، بچوں کو گولیاں مار رہے ہیں۔
اس سے پہلے لوک سبھا میں کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ہندوستان کے عام لوگ آئین بچانے کے لئے احتجاج کر رہے ہیں۔ وہ آئین کو ہاتھ میں لے کر احتجاج کر رہے ہیں اور قومی ترانہ گا رہے ہیں لیکن ان پر ہی گولیاں چلوائی جا رہی ہیں۔ ملک کے لوگوں کو بے رحمی سے مارا جا رہا ہے۔