شرمناک : پاکستانی افسر نے کویتی وفد کے ایک ممبر کاپرس چوری کیا

0 20

پاکستانی کی ایک اعلی سطحی میٹنگ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر ان دنوں کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ اس ویڈیو میں پاکستان کا ایک افسر کویت کے وفد میں شامل ایک رکن کا پرس چوری کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔ ڈان کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کے اس گریڈ 20 افسر نے ملک میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیلئے آئے کویت وفد کے ایک رکن کا پرس چوری کرلیا ۔تاہم یہ شرمناک واقعہ پاکستان کے وزارت خزانہ کے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا اور اب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے، جس کے بعد اس افسر کو سسپینڈ کردیا گیا ہے۔

ایک مقامی ٹی وی چینل کے مطابق کویتی وفد کا پرس چوری کرنے والے پاکستانی افسر ضرار حیدر خان ہیں ۔ جب کویت کے وفد کے ممبر نے پرس چوری کی شکایت کی تو سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی گئی ، جس کے بعد پاکستانی افسر کی کرتوت کا راز فاش ہوا