شرمناک واقعہ! جب ریلوے اسٹیشن کے اسکرین پر فحش ویڈیو اچانک چلنے لگی

3,932

پٹنہ ریلوے اسٹیشن پر ٹرینوں کا انتظار کر رہے سینکڑوں مسافر اس وقت حیرت زدہ رہ رہ گئے جب تین منٹ تک تمام ٹی وی اسکرینوں پر فحش ویڈیو چلنے لگی۔ یہ ویڈیو اسٹیشن کے تمام پلیٹ فارمز پر تین منٹ تک چلتی رہی۔ واقعہ اتوار کی رات کا ہے۔

ویڈیو اور فلموں کی ٹیلی کاسٹ کا ٹھیکہ ایک نجی کمپنی کو دیا گیا ہے۔ ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف کے اہلکاروں نے فوری طور پر ان سے رابطہ کیا اور نشریات کو روکوا دیا۔

واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے داناپور میں ڈی آر ایم آفس کے سرکاری ترجمان پربھات کمار نے کہا کہ ہم نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور معاہدہ منسوخ کرنے کی کارروائی بھی شروع کر دی ہے۔ ہم نے کمپنی کے اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

اس طرح کے معاملے برداشت نہیں کیے جا سکتے ہیں۔ ہم اس کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ اسی طرح کا واقعہ اتوار کی صبح بھی اسی ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا۔