شرد پوار کورونا وائرس سے متاثر

ممبئی، 24 جنوری (یو این آئی) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار پیر کو کورونا سے متاثر پائے گئے۔مسٹر پوار نے ٹویٹ کیا کہ ان کا کورونا ٹسٹ ہوا جس کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ وہ کورونا سے متاثر ہیں۔ فکر کی کوئی بات نہیں ہے، علاج ہو رہا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ جو لوگ پچھلے کچھ دنوں سے ان کے رابطے میں آئے ہیں وہ بھی اپنا ٹسٹ کرائیں اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

خیال رہے مہاراشٹر میں اتوار کو 40805 لوگ کورونا سے متاثر پائے گئے اور اس وبا کی وجہ سے مزید 44 مریضوں کی موت ہو گئی، حالانکہ 27377 مزید لوگوں نے اس وبا کو شکست دی ہے۔اس دوران ممبئی میں کورونا کے 2550 نئے کیسز سامنے آئے اور 13 مزید مریضوں کی موت ہو گئی جبکہ 217 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔