• 425
    Shares

مہاراشٹر کی سیاست میں بی جے پی اور برسر اقتدار پارٹیوں کے لیڈروں کے درمیان بیان بازیوں کا دور جاری ہے ۔ مہاراشٹر اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر دیویندر فڑنویس نے شرد پوار پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ شرد پوار نے اس سرکار کو بنایا ہے ، لہذا وہ اس کا دفاع کررہے ہیں ۔

وزیر اعلی اور وزیر داخلہ کے حکم پر سچن واجے کو سروس میں واپس لیا گیا ۔ پوار صاحب سچائی سے منہ موڑ رہے ہیں ۔ بی جے پی لیڈر نے کہا کہ اس معاملہ میں اس وقت تک غیر جانبدارانہ جانچ نہیں ہوسکتی ، جب تک کہ مہاراشٹر کے وزیر داخلہ اپنے عہدہ پر برقرار رہیں گے ۔

انل دیشمکھ کو غیر جانبدارانہ جانچ کیلئے اپنے عہدہ سے استعفی دینا چاہئے ۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں