شردھا قتل کے ملزم آفتاب پونا والا پر پولس کی موجودگی میں تلواروں سے حملہ
شردھا کے قتل کے ملزم آفتاب پونا والا کو لے جانے والی پولس وین پر دہلی میں ایف ایس ایل آفس کے باہر تلواریں اٹھائے ہوئے کم از کم 2 افراد نے حملہ کیا جن کا دعویٰ ہے کہ وہ ہندو سینا سے ہیں۔
#WATCH | Police van carrying Shradhha murder accused Aftab Poonawalla attacked by at least 2 men carrying swords who claim to be from Hindu Sena, outside FSL office in Delhi pic.twitter.com/Bpx4WCvqXs
— ANI (@ANI) November 28, 2022
میڈیا کے مطابق ملزم کو پولیس وین میں لے جانے کے دوران تلواریں اٹھائے دو افراد نے حملے کی کوشش کی۔ تاہم ملزم محفوظ رہا، دونوں حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ دونوں حملہ آوروں نے اپنا تعلق ہندو سینا سے بتایا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم آفتاب پونے والا کو پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے لیب لایا گیا تھا۔اعتراف جرم کے بعد ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہے۔
ملزم نے اپنی دوست شردھا واکر کو مئی میں قتل کرکے لاش کے 35 ٹکڑے کرکے فریج میں رکھ دیے تھے۔ بعد میں ملزم شردھا کی لاش کے ٹکڑے 18 دن میں مختلف مقامات پر پھینکتارہا تھا۔