شرجیل امام کےبیان پر اسد الدین اویسی کا شدید ناراضگی کااظہار
حیدرآباد: جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) (JNU) کے طالب علم شرجیل امام کے متنازعہ تبصرہ کو لے کرآل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) سربراہ اسد الدین اویسی (Asaduddin Owaisi) نے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اسد الدین اویسی نےکہا کہ ہندوستان کوئی مرغےکی گردن نہیں، جسے توڑا جا سکے۔ انہوں نےکہا، ‘کوئی بھی ہندوستان کے کسی علاقے کو نہیں توڑ سکتا۔ یہ ملک ایک ہے۔ اسد الدین اویسی نےکہا، ‘جو کوئی بھی اس طرح کی بات کر رہا ہے، میں اس سے متفق نہیں ہوں۔ میں اس طرح کی بے ہودہ باتوں کی مذمت کرتا ہوں’۔ انہوں نےکہا کہ ایسے بیانات ناقابل برداشت ہیں۔
کیا ہے شرجیل امام کا معاملہ؟
واضح رہےکہ جے این یو کے طالب علم شرجیل امام کا ایک ویڈیو سامنے آیا تھا، جس میں وہ آسام کو ہندوستان سے الگ کرنےکی بات کررہا ہے۔ ویڈیو میں شرجیل کہہ رہا ہے’آسام اور انڈیا کٹ کر الگ ہوجائے، تبھی وہ ہماری بات سنیں گے۔ آسام میں مسلمانوں کا کیا حال ہے، آپ کو پتہ ہےکیا؟ وہاں این آر سی نافذ ہوگیا ہے۔ مسلمان ڈیٹنشن کیمپ میں ڈالے جارہے ہیں’۔