"شاہ” فارسی لفظ – سب سے پہلے "امیت شاہ” کا نام تبدیل کریں. عرفان حبیب

نئی دہلی: حال ہی میں بی جے پی برسر اقتدار ریاستوں کی جانب سے شہروں کے ناموں کو تبدیل کرنے کے فیصلوں کو لیکر، مبصر مؤرخ عرفان حبیب نے کہا ہے کہ پارٹی کو سب سے پہلے اپنے قومی صدر امت شاہ کا نام تبدیل کرنے کے بارے میں سوچنا چاہئے.

تاریخ کے پروفیسر عرفان حبیب نے کہا، "بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ ایک گجراتی ہے لیکن ان کا خاندانی نام "شاہ” ایک فارسی لفظ ہے، لہذا پارٹی کو ان کا نام سب سے پہلے تبدیل کرنا چاہیے.”

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق، پروفیسر عرفان حبیب نے مزید کہا کہ ‘گجرات بھی فارسی کا ہی لفظ ہے. گجرات پہلے गुजरात्र نام کے طور پر جانا جاتا تھا. پھر اس کا بھی نام تبدیل کرنا چاہئے. ‘

پروفیسر عرفان نے مزید کہا، "بی جے پی حکومتوں کی جانب سے روبہ عمل آئی یہ حکمت عملی کا آر ایس ایس کی پالیسیوں میں سے ایک ہے. پڑوسی ملک پاکستان کی طرح بی جے پی بھی کام کررہی ہے. پاکستان میں بھی جو بھی غیر اسلامی تھا، اس کے نام بدل گئے تھے . اسی طرح، بی جے پی اور دائیں بازو کے حامی ایسی چیزیں تبدیل کرنا چاہتے ہیں جو غیر ہندو یا پھر اور خاص طور پر اسلام یا مسلمان سے تعلق رکھتے ہیں.

دراصل اتر پردیش کے الٰہ آباد اور فیض آباد کا نام کچھ دن پہلے ہی یوگی حکومت نے بدلا ہے۔ اپنے اس قدم کو یوگی حکومت صحیح ٹھہرا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی کا کہنا ہے کہ ہمیں جو ٹھیک لگ رہا ہے ہم کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں بی جے پی لیڈران کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں کئی دیگر شہروں، مقامات کے نام بدلے جائیں گے۔ ان میں خاص طور سے آگرہ اور مظفر نگر کا نام بدلنے پر بی جے پی کے لیڈران سنجیدگی سے غور و خوض کر رہے ہیں۔اتوار کے روز بی جے پی رکن اسمبلی جگن پرساد گرگ نے کہا کہ "آگرہ کے نام کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ یہاں اگروال طبقہ کے لوگ کثیر تعداد میں رہتے ہیں اور 5 ہزار سال پہلے اس شہر کا نام اگروان تھا۔ میں وزیر اعلیٰ سے مل کر اس کا نام بدلنے کی گزارش کروں گا۔” اس سے قبل بی جے پی لیڈر سنگیت سوم نے بیان دیا تھا کہ آنے والے دنوں میں مظفر نگر کا نام بھی بدلا جائے گا۔ انھوں نے کہا تھا کہ جن مقامات کے نام مغلوں نے رکھے تھے انھیں ترجیحی بنیاد پر بدلا جائے گا

Leave a comment