شاہ عبدالعزیز عالمی ثقافتی مرکز ’اثرا‘ کے ذریعہ 20 فلمیں تیار

ریاض : شاہ عبد العزیز سنٹر برائے عالمی ثقافت “اثرا” نے فلم سازی کے میدان میں اپنے ثقافتی ، تخلیقی اور علمی کردار کو مستحکم کرنا شروع کر دیا ہے۔ ’اثرا‘ نے سعودی سینما میں اپنی شرکت بڑھاتے ہوئے 20 سے زائد فیچر فلمیں تیار کی ہیں۔ یہ فلمیں سعودی عرب میں ہونے والے فلمی میلوں میں بھی پیش کی گئیں جہاں انہیں غیرمعمولی طور پر پسند کیا گیا۔ فلم سپورٹ پروگرام کے تحت اثرا کے زیراہتمام تیار ہونے والی فلموں میں 15 سے زیادہ مقامی ، علاقائی اور بین الاقوامی ایوارڈز حاصل کیے ہیں۔ متعدد تیار شدہ فلموں کو مقامی اور بین الاقوامی سنیما اسکرینوں پر دکھائے جانے کے حقوق بھی حاصل کیے ہیں۔

Leave a comment