شاہ عالم پارلیمانی حلقہ اعظم گڑھ سے بی ایس پی امیدوار

لکھنو: بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) نے اعظم گڑھ پارلیمانی سیٹ پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے لئے شاہ عالم عرف گڈوجمالی کو اپنا امیدوار اعلان کیا ہے۔ پارٹی نے چہارشنبہ کو ایک پریس ریلیز جاری کر کے یہ جانکاری دی۔ جمالی مبارک پور سیٹ سے سابق ایم ایل اے ہیں۔ اعظم گڑھ پارلیمانی سیٹ پر 23 جون کو ووٹنگ ہوگی۔قابل ذکر ہے کہ سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادو نے اسمبلی انتخابات میں مین پوری کی کرہلی اسمبلی حلقے سے ایم ایل اے منتخب ہونے کے بعد اعظم گڑھ لوک سبھا سیٹ سے استعفیٰ دیدیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ایس پی اعظم گڑھ پارلیمانی سیٹ کے ضمنی میں الیکشن میں اکھلیش کی بیوی ڈمپل یادو پر داؤ لگا سکتی ہے۔

Leave a comment