• 425
    Shares

ریاض :سعودی عرب کے فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ملائیشیا کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔شاہ سلمان نے کنگ سلمان مرکز برائے انسانی امداد کو ہدایت کی ہے کہ ’برادر ملک ملائیشیا کو کرونا سے نمٹنے کے لیے ضروری طبی سامان کی ترسیل کی جائے‘۔ ’یہ طبی امداد ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تجویز پر کی جا رہی ہے جن سے ملائیشیا کے وزیر برائے خارجہ امور ہشام الدین حسین نے ٹیلیفونک رابطے کے دوران امداد کی اپیل کی تھی‘۔داریں اثنا کنگ سلمان مرکز برائے انسانی امداد کے سربراہ ڈاکٹر عبد اللہ الربیعہ نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب ہمیشہ دوست ممالک کی مدد کے لیے انسانی کردار ادا کرتا رہا ہے‘۔ ’شاہ سلمان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ملائیشیا کو کورونا ویکسین کی دس لاکھ خوراکوں کے علاوہ مختلف قسم کا طبی سامان اور ادویات ارسال کی جائیں گی‘۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں