شاہ سلمان کی عالم اسلام کو عید الاضحی کی مبارکباد

ریاض : سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے آج مسلمانوں کو عید الاضحی کی مبارک باد دیتے ہوئے اس امر پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے کہ مملکت کی کوششوں کے نتیجے میں کورونا وائرس کے اثرات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے اللہ سے دعا کی ہے کہ ملت اسلامیہ اور سعودی عوام کے لئے یہ موقع خیر، صحت اور برکت کا باعث ہو۔ حجاج اپنے مناسک خیریت سے ادا کر کے اپنے اہل خانہ میں واپس لوٹیں۔ انہوں نے کہا کہ مملکت کی کوششوں سے زندگی کے مختلف شعبوں میں کورونا وائرس کے اثرات میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔ مملکت میں مقیم غیرملکیوں سمیت 22 ملین افراد کو ویکسین لگاکر بیماری کے خلاف قوت مدافعت کو بڑھایا جا چکا ہے جس کے بعد ہم صحت کے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے محدود تعداد کے لیے حج کے مناسک کھولنے کے قابل ہوئے۔

Leave a comment