ممبئی، 18 اگست (یو این آئی) بالی وڈ اداکارہ ثانیہ ملہوترا کنگ خان شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرتی نظر آ سکتی ہیں ان دنوں شاہ رخ خان یش راج بینر تلے بننے والی فلم پٹھان میں کام کر رہے ہیں بتایا جارہا ہے کہ پٹھان کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد شاہ رخ خان فلمساز ایٹلی کی تھرلر فلم شروع کریں گے۔

200 کروڑ کے بجٹ میں بننے والی اس تھرلر فلم میں ملک بھر سے فنکار سائن کئے جا رہے ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ ایٹلی کی اس فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ جنوبی ہند کی اداکارہ نین تارا اہم کردار میں نظر آئیں گی جن کی یہ پہلی بالی وڈ فلم ہے۔کہا جا رہا ہے کہ نین تارا کے بعد شاہ رخ خان کی فلم میں ثانیہ ملہوترا کی بھی اینٹری ہوگئی ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔