شاہ رخ خان نے ویرات کوہلی بننے کی خواہش ظاہر کردی

ممبئی،۲۷؍دسمبر(پی ایس آئی)

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے اسکرین پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔ میڈیا کو انٹرویو کے دوران جب شاہ رخ خان سے سوال کیا گیا کہ اگر موقع ملے تو وہ اسکرین پر کس کرکٹر کا کردار ادا کرنا چاہیں گے تو انھوں نے فوراً کوہلی کا نام لیا۔شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ایک فلم میں وہ بالکل بھارتی کپتان کی طرح ہی دکھائی دے رہے تھے، اس لیے وہ ان کا کردار زیادہ بہتر طور پر ادا کرسکتے ہیں۔

Leave a comment