ناندیڑ:شاہ رخ خان ‘سلمان خان اور صدام کوقیدبامشقت کی سزا
ناندیڑ:20۔جنوری۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑ کے سیکنڈ ایڈیشنل سیشن جج کے این گوتم نے شاہ رخ خان ‘ سلمان خان اور صدام کو تین سال قید بامشقت اورفی کس 8ہزار روپے جرمانہ کی سزاسنای ہے۔ ان تینوں کو جان لیواحملہ کے معاملے میں یہ سزاسنائی گئی ہے ۔
ناندیڑ کے قدیم شہرعلاقہ کے چوپالہ میں24فروری 2013ءکو شب آٹھ بجے ہنومان مندر کے سامنے درخت کے سائے میں وجئے مادھو کومٹوار عمر 17 سال کھڑاتھا ۔ا س وقت شاہ رخ خان ‘سلمان خان اور شیخ صدام وہاں پہنچے اورکہنے لگے کہ ہمیں آنکھیں کیوں دکھارہے ہو‘تجھے مستی آگئی ہے کہہ کر مارپیٹ کی۔ان تینوں نے وجئے کے سر میں لکڑی مارکرشدیدزخمی کردیا ۔اسکے بعد وجئے کو مزید علاج کیلئے ممبئی منتقل کیاگیا۔
اس مارکی وجہہ سے وجئے تین سال تک قوت گوئی سے محروم رہااورسال 2016ءمیں اسے بولنا آگیا ۔ اس وقت وجئے کے والد مادھو کی شکایت پرا توارہ پولس نے تینوں ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ307‘504‘ 506‘ 34کے تحت مقدمہ کااندراج کردیاگیا ۔ ُاس وقت کے پی ایس آئی دنیش سونسکر نے تینوںملزمین کو پکڑ لیا۔مگر وجئے کو تین سالوں تک بات کرنا نہیںآسکا اسلئے اسکا بیان قلمبند نہیں کروایاگیا ۔جے جے اسپتال ممبئی کے ڈاکٹر کو ناندیڑ طلب کرکے انکابھی بیان درج کروایا ۔دستیاب ثبوت اور گواہوں کے بیانات کی بنیاد پر جج گوتم نے شاہ رخ خان ‘ سلمان اور شیخ صدام کو تین سال قید بامشقت اور فی کس آٹھ ہزار روپے جرمانہ کاحکم دیاگیا ۔