شاہی امام مولانا سید احمد بخاری کے بی جے پی میں شمولیت کی خبریں بے بنیاد اور غیر مصدقہ
نئی دہلی:جیساکہ آپ دیکھ رہے ہیں کہ شاہی امام سے متعلق ایک ویڈیو بہت تیزی سے سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس پر صاحب فکر اہل علم ودانشور طبقہ مضطرب سا نظر آرہا ہے اور طرح طرح کی چہ می گوئیوں کا بازار گرم ہے کہ شاہی امام بی جے پی میں چلے گئے جبکہ اس ویڈیو میں بی جے پی میں انکے شمولیت کا کوئی قبولیت نامہ بھی نہیں۔
واضح ہوکہ جامع مسجد دہلی کے بہت سے تعمیری کام حکومت ہند اور مقامی ممبر پالیمنٹ کے تحت آتے ہیں اس ویڈیو کی صداقت کے لئے جب شاہی امام بخاری کے پرسنل سکریٹری سے بات کی گئی اور سچائی معلوم کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ
جامع مسجد دھلی کے واشروم بہت خراب ہونے کے سبب شاہی امام صاحب نے اسکا نقشہ پاس کرنے کے لئے ایم سی ڈی میں بھیجا تھا مگر ڈیڑھ سال سے نقشہ پاس نہیں کیا گیا اسی بناپر مقامی ممبر پارلیمنٹ ہرش وردھن سے کہا گیا کہ وہ نقشہ پاس کرکے اپنے فنڈ سے بنوائیں انکا کہنا ہے کہ یہ ایک مختصر واشروم کے سنگ بنیاد کا پروگرام تھا۔
ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے لئے ضروری ہے کہ جب بھی کسی بھی قابل ذکر شخصیت کے تعلق سے کوئی خبر سوشل میڈیا پر آئے اسکی تصدیق کرلی جائے تو بہتر ہے .جسکو بہت سے ساتھی عجلت میں شاہی امام کے بی جے پی میں شامل ہونا سمجھ رہے ہیں لہٰذا یہ خبر پوری طرح بے بنیاد ہے اس میں کوئی سچائی نہیں