شاہین باغ اور جامعہ ملیہ کا احتجاج ملک کو ٹکڑوں میں تقسیم کردےگا:مودی

نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخابات 2020   میں بھارتیہ جنتا پارٹی   کی تشہیری مہم کو رفتار دینےکےلئے وزیر اعظم نریندر مودی  عوامی جلسےکو خطاب کرنےکےلئے دہلی کے شاہدرہ پہنچے۔ یہ عوامی جلسہ شاہدرہ علاقے میں کڑکڑ ڈوما کے سی بی سی گراؤنڈ میں ہوا۔ وزیراعظم مودی  نے اس ریلی میں دہلی کی ترقی سمیت کئی موضوعات کو لے کر کیجریوال حکومت   کی تنقیدکی۔

وزیر اعظم نریندرمودی نےکہا کہ دہلی کے لوگوں نے ملک بدلنے میں بہت محنت کی، اب یہ دہلی کو بدلیں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نےکہا کہ دہلی صرف ایک شہر نہیں ہے، بلکہ یہ ہمارے ہندوستان کا ورثہ ہے۔

یہ ہندوستان کے مختلف رنگوں کو ایک جگہ سمیٹے ہوئے ایک زندہ روایت ہے۔ یہ دہلی سب کا استقبال کرتی ہے، خوش آمدیدکہتی ہے۔ تقسیم ہندکےبعد جولوگ دہلی آئے، انہوں نے دہلی کو بدلا، جو یہاں بس گئے، انہوں نے دہلی کی ترقی میں بہت مدد کی۔ دہلی کی مٹی میں یہاں کے لوگوں کا پسینہ ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نےکہا کہ شاہین باغ اتفاق نہیں استعمال ہے۔ اس میں سیاست کارفرما ہے۔ اس کے ذریعہ قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلم پور، جامعہ ملیہ اسلامیہ اور شاہین باغ احتجاج ملک کو ٹکڑوں میں تقسیم کردے گا۔