پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ڈیوڈ وارنر کے ساتھ اپنی تصویر کی دلچسپ کہانی سنادی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پوڈ کاسٹ میں شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو قریب آنے کا موقع ملا۔

انہوں نے کہا کہ سیریز سے قبل دونوں ٹیمیں ٹی ٹونئٹی ورلڈکپ میں مدمقابل آئیں تاہم حالیہ 6 ہفتوں میں دونوں ممالک کے کھلاڑی مکمل طور پر آپس میں گھل مل گئے تھے۔شاہین شاہ آفریدی نے ڈیوڈ وارنر کے ساتھ دلچسپ واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ گیند کروانے کے بعد ڈیوڈ وارنر کے قریب گئے تو وہ بھی وہیں ٹھہر گئے، جس سے فوٹو گرافرز کو بہترین تصویر ملی۔

اسی پوڈ کاسٹ کے دوران آسٹریلوی بیٹر مارنس لبوشین کا کہنا تھا کہ پاکستان آنے سے قبل بہت سی افواہیں سن رہے تھے مگر دورہ پاکستان نے خیالات کو بدل دیا۔