شاہن باغ میں نومولود اور چھوٹے بچوں کو لانے پرشکایت درج

نئی دہلی: کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے مد نظر شاہین باغ میں مظاہرہ کر رہی خواتین پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ یہ سوال خاص کر ان بچوں اور نومولود بچوں کو لیکر زیادہ اٹھ رہے ہیں جنہیں لیکر ان کی مائیں CAA کے خلاف مظاہرہ میں شامل ہونے شاہین باغ آتی ہیں۔ اس بابت گزشتہ منگل کو بچّوں کے حقوق تحفظ کے لئے قَومی میں ایک شکایت درج کرائی گئی۔

اس میں کورونا وائرس کے بڑھتے اثر اور خطرے کو دیکھتے ہوئے شاہین باغ میں بچوں کی موجودگی پر کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔غورطلب ہے کہ اس سے قبل دہلی حکومت نے یہ واضح کردیا ہے کہ کسی بھی حالت میں 50 سے زائد افراد کو عوامی پروگراموں میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس کے علاوہ دہلی پولیس نے یہ بھی کہا ہے کہ کورونا وائرس کے انفیکشن سے عوامی پروگراموں کے انعقاد کی این او سی (NOC ) نہیں ملنے جارہی ہے۔ آئیے ہم آپ کو بتادیں ہیں کہ ایک نوزائیدہ جو اپنی والدہ کے ساتھ آیا تھا اس کی دو ماہ قبل موت ہوگئی تھی۔ اس کے بعد بھی شاہین باغ میں بچوں کے ساتھ مظاہرہ کرنے کص یبکد میں سوالات اٹھے تھے.