Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

شاہد خان آفریدی زخمی ہوگئے

IMG_20190630_195052.JPG

ملتان سلطانز کے اہم کھلاڑی شاہد خان آفریدی زخمی ہوگئے . تفصیلات کے مطابق شاہد خان آفریدی زخمی ہونے کے باعثکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں شرکت نہ کرسکے .

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کافی چہ مگوئیاں چل رہیں تھی کہ شاید آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ میں ناقص کارکردگی کے باعث ڈراپ کیا گیا ہے، تاہم اب ذرائع نے تصدیق کی ہے کہشاہد آفریدی کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے بلکہ مایہ ناز آل راؤنڈر انجری کا شکار ہوگئے ہیں اور ہوسکتا ہے کہ وہ پی ایس ایل کے اگلے کچھ میچز نہ شرکت نہ کرسکیں.

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز نے دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو30 رنز سے شکست دیدی ہے. ​ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 200رنز کا ہدف دیا. کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 200 رنز کے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو اوپنرز جیسن روئے اور شین واٹسن نے ٹیم کو 57رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا. اس کے بعد گلیڈی ایٹرز کا کوئی بھی بلے باز اختتامی اوورز میں ملتان سلطانز کی جانب سے کرائی گئی نپی تلی باؤلنگ کا سامنا نہ کر سکا اور وہ مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 169رنز ہی بنا سکے. ملتان سلطانز نے میچ میں 30رنز سے کامیابی حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے اور ان کے پوائنٹس کی تعداد 8 ہو گئی ہے. پاکستان سپر لیگ کی تیز ترین سنچری بنانے والے رلی روسو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا.