• 425
    Shares

دمشق : شمالی شام کے قصبہ جرابلس میں 2مقامات پر بم حملوں میں 3 شہری جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق منگل کے روز جرابلس میں ایک موٹر سائیکل اور کچرے کی کونڈی میں نصب بم بیک وقت پھٹے۔ ان دھماکوں کے نتیجے میں 3 شہری جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔ مزاحمتی تنظیموں نے جائے وقوع کو گھیر کر امدادی کارروائیاں کیں۔ ترکی کو شبہہ ہے کہ یہ حملے کرد علاحدگی پسندوں نے کیے ہیں۔ واضح رہے کہ تل رفعت اور منبج پر قابض کردستان ورکرز پارٹی الباب، اعزاز، جرابلس اور عفرین میں تخریب کاری کرتی رہتی ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں