شام میں امریکہ کے ہاتھوں مارا گیا مبینہ القاعدہ رہنما چرواہا نکلا

272

واشنگٹن :امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے ایک حالیہ حملے میں ایک شامی چرواہے اور 10 بچوں کے باپ کو یہ دعویٰ کرتے ہوئے ہلاک کیا کہ وہ القاعدہ کا رہنما تھا۔اخبار نے کہا کہ امریکی حکام بعد میں ان دعوؤں سے پیچھے ہٹ گئے تھے کہ ڈرون حملے میں شام میں القاعدہ کے ایک سینئر رہنما کی ہلاکت ہوئی تھی

۔یہ اعتراف دہشت گردی کے ماہرین اور مرنے والے شخص کے اہل خانہ کی جانب سے پینٹاگون کے اس بیان پر سوالات اٹھانے کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ اس کارروائی میں شام میں القاعدہ کی بااثر شخصیت کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

امریکی افواج شام میں ان عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جنہیں وہ القاعدہ، داعش اور دیگر مسلح دھڑوں کے دہشت گرد سمجھتے ہیں۔