• 425
    Shares

حیدرآباد۔26ستمبر(یواین آئی)شادی کے ایک ماہ کے اندر ہی بیوی کے کردار پر شبہ کرتے ہوئے شوہر نے اس کا قتل کردیااوربعد ازاں اپنا گلا کاٹ لیا۔یہ بہیمانہ واردات حیدرآباد کے پرگتی نگر میں پیش آئی۔خاتون کے رشتہ داروں نے بتایا کہ کاماریڈی ضلع کے گاندھاری منڈل کے تماپوردیہات کے رہنے والے گنگادھر کی بیٹی سدھارانی کی شادی کاماریڈی کے ہی رہنے والے کرن کمار سے گذشتہ ماہ کی 27تاریخ کو ہوئی تھی۔

شادی کے وقت 14لاکھ روپئے نقد رقم،کاماریڈی میں ایک پلاٹ،دس تولے کے طلائی زیوردیئے گئے تھے تاہم شادی کے دو دن بعد ہی شوہر کرن نے اپنی کے کردار پر شک کرنا شروع کردیاتھا۔اس نے اپنی بیوی کے کردار پر شبہ کرتے ہوئے قبل ازیں بھی اس کا گلا دبانے کی کوشش کی تھی جس کی شکایت سدھا نے اپنے والدین سے کی تھی اور خاندان کے بزرگوں نے معاملہ فہمی کی تھی تاہم ایک مرتبہ پھر اس نے بیوی پر شبہ کرنا شروع کردیا۔

وہ ایک ہفتہ کے بعد اپنی بیوی کو کاماریڈی سے حیدرآباد کے پرگتی نگر لے آیا جہاں اس نے اپنی بیوی کے کردار پر شبہ کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا اور پھر تیز دھار ہتھیار سے اپنا ہاتھ کاٹ لیا جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگیا۔اس کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔