شادی کی پرائیوٹ تصویریں سوشل میڈیا پروائرل، شاہین شاہ آفریدی نے ظاہر کی ناراضگی
لاہور: پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ہفتہ کے روم سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی بیٹی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ اس تقریب میں کئی سابق اور موجودہ کرکٹرز نے شرکت کی۔ پاکستان کے موجودہ کپتان بابر اعظم بھی اس تقریب میں شریک تھے۔شاہین شاہ آفریقی کی شادی خوش اسلوبی کے ساتھ انجام پائی۔ لیکن ایک بات ایسی تھی جس سے شاہین شاہ آفریسی بہت زیادہ ناراض تھے۔ اُنہوں اپنے ناراضگی سوشل میڈیا پر ظاہر کی۔
شاہین کی جانب سے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر شیئر نہ کرنے کی درخواست کے باوجود ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ وہ اس سے واضح طورپر مایوس ہوئے اور ٹویٹر پر ان لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جنہوں نے ان کی درخواست کو قبول نہیں کیا۔
It's very disappointing that despite many and repeated requests, our privacy was hurt and people kept on sharing it further without any guilt.
I would like to humbly request everyone again to kindly coordinate with us and not try to spoil our memorable big day.
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) February 4, 2023
شاہین شاہ آفریدی نے ٹویٹ کیا تھا کہ یہ بہت مایوس کن ہے کہ اتنی درخواستوں کے باوجود ہماری پرائیویسی کو ٹھیس پہنچی اور لوگ بغیر کسی ہچکھچاہٹ کے اُسے ( تصاویر) کو شئیر کرتے رہے۔ میں ایک بار پھر سب سے عاجزی کے ساتھ درخواست کرتا ہوں کہ وہ ہمارے اس یادگار دن کو خراب نہ کریں۔
شاہد آفریدی نے شادی کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ اُنہوں نے ٹویٹ کیا کہ ’’ بیٹی آپ کے باغ کا سب سے خوبصورت پھول ہوتا ہے کیونکہ وہ بڑی نعمتوں سے کھلتا ہے۔ بیٹی وہ ہوتی ہے جس کے ساتھ آپ ہنستے ہیں، خواب دیکھتے ہیں اور دل سے اُسے پیار کرتے ہیں’’۔ والد ہونے کے ناطے میں اپنی بیٹی کو شادی کی مبارکباد دیتا ہو۔