شادی کو لیکر سشمتا سین نے کی کہی ایسی بات ۔ صارفین بولے نشے میں ہو

0 4

بالی ووڈ اداکارہ سشمتا سین ان دنوں اپنے 16 سال چھوٹے بوائے فرینڈ روہمن شال کے ساتھ ریلیشن شپ کو لیکر سرخیوں میں ہیں۔ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہنے والی سشمتا سین نے اس بار سوشل میڈیا پر ایک ایسی بات لکھ دی جس کی وجہ سے وہ صارفین کے نشانے پر آگئیں۔
سشمتا نے بدھ کو اپنے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کیا۔ اس میں انہوں نے لکھا۔ "جس شخص نے بھی شادی کا کانسیپٹ ایجاد کیا تھا وہ بیحد بکواس ہوگا۔ مطلب میں تمہیں اتنا پیار کرتا ہوں کہ میں اس رشتے میں سرکار کو شامل کرنے جارہا ہوں تاکہ مجھے چھوڑ کر نہ جا سکو۔

سشمتا کی اس بات پر ان کو مداحوں نے انہیں ٹرول کرنا شروع کر دیا۔ ایک یوزر نے لکھا ‘ آپ یہ کہنا چاہتی ہیں کہ ہم آپکی طرح جانور بن جائیں ، آپکی طرح رہنے لگے۔ ایک یوزرنے کہا کہ سشمتا نے جس وقت یہ بات لکھی ہوگی وہ نشے میں ہوں گی۔کچھ نے انکو شادی کرنے کی صلاح تک دے ڈالی۔
#Mumbai #Bollywood #SushmitaSen #Trolled #SocialMedia #Instagram #Joke #Weddings #BollywoodUrduNews Sushmita Sen