شادی شدہ افراد میں ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ کم ہوتا ہے

151

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ شادی شدہ جوڑوں میں، خواہ وہ خوشگوار زندگی گزار رہے ہوں یا نہ، ٹائپ 2 ذیابیطس ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔مطالعہ میں کہا گیا ہے کہ خوشگوار شادیاں بہتر صحت سے منسلک ہیں اور 50 سال سے زائد عمر کے تنہا افراد میں ٹائپ 2 ذیابیطس ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

یونیورسٹی آف لکسمبرگ اور کینیڈا کی اوٹاوا یونیورسٹی کے ماہرین نے انگلش لانگیٹوڈنل اسٹڈی آف ایجنگ کے تحت ، 50 سے 89 سال عمر کے 3,335 افراد کا جائزہ لیا ، جنہیں مطالعہ کے آغاز میں ذیابیطس نہیں تھی۔اس مطالعہ کے نتائج کے مطابق "قطع نظر اس کے کہ رشتہ خوشگوار ہے یا تناؤ کا شکار، ازدواجی تعلقات کا تعلق ایچ بی اے ون سی کی مقدار سے بر عکس تھا”

"اسی طرح، ازدواجی رشتے میں منسلک ہونا ذیابیطس سے پہلے ‘ ایچ بی اے ون سی’ کی مقدار میں اضافے کے خلاف حفاظت میں مؤثر ہے۔”مطالعہ میں شامل 76 فیصد لوگ جنہیں ٹائپ 2 ذیابیطس نہیں تھی وہ ازدواجی حیثیت میں کسی سے منسلک تھے۔

دی گارڈین نے مطالعہ کی مرکزی محقق کیتھرین فورڈ کا حوالے سے بتایا۔” طلاق یا ساتھی کی موت کے باعث بڑی عمر کے افراد کے لئے مدد، نیز بعد کی زندگی میں رومانوی تعلقات کی ضرورت کے گرد پائے جانے والے منفی دقیانوسی تصورات کو ختم کرنا صحت کے خطرات سے نمٹنے کے لیے نقطہ آغاز ہو سکتا ہے، خاص طور پر گلائیسیمک کی بے ضابطی، بڑی عمر کے افراد میں ازدواجی تبدیلیوں سے منسلک ہے۔”

تاہم، ازدواجی تعلقات کی نوعیت اور معیار کا خون میں گلوکوز کی اوسط سطح پر کوئی اثر نہیں پڑا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ رشتہ قائم ہونا اس سے زیادہ اہم ہے کہ آیا یہ تناؤ کا شکار تھا۔