چینائی : ہندوستانی فیملی نے اپنی شادی تقریب کے دوران مہمانوں کو ہند۔ انگلینڈ کرکٹ ٹسٹ راست دیکھنے کا موقع فراہم کیا۔ اِس کے لئے منڈپ میں بڑا ٹی وی نصب کیا گیا۔ یہ فوٹو وائرل ہوئی ہے۔ دلہن والوں نے اِس میاچ کے لئے مہمانوں کی عدم شرکت کو محسوس کرتے ہوئے ٹی وی کا انتظام کیا تاکہ مہمان شادی میں شرکت کے ساتھ ساتھ میچ کا مشاہدہ کرسکیں۔ بی سی سی آئی میڈیا ٹیم کے ایک رکن مولین پارک نے سوشل میڈیا پر شادی کی تصاویر وائرل کرتے ہوئے لکھا کہ شادی میں شریک مہمانوں کے لئے یہ انوکھا موقع تھا۔


اپنی رائے یہاں لکھیں