شائقین فٹبال کے لیے قطر میں نئے ہوٹل تیاری آخری کے مراحل میں!

295

قطر میں شائقین فٹبال کے لیے تین نئے فائیو سٹار ہوٹل کھلنے کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔ یہ ہوٹل فٹبال ورلڈ کپ 2022 کے شائقین کی رہائش کے لیے بطور خاص تعمیر کیے گئے ہیں۔ ورلڈ کپ کے میزبان کے طور پر قطر دس لاکھ سے زائد شائقین فٹبال کی میزبانی کرے گا۔فیفا ورلڈ کپ 2022 کے ہونے میں تقریبا تین ماہ باقی ہیں، اس کا آغاز 20 نومبر ہوگا۔ اس لیے خلیجی ریاست میں نئے ہوٹل کھولے جا رہے ہیں۔ مشرقی وسطی میں قطر پہلا ملک ہے جو فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہا ہے۔

دوحہ کارنش کے قریب ونڈھم گرینڈ دوحہ ویسٹ بے بیچ نامی ریزورٹ 278 کمروں پر مشتمل ہے۔ سینٹ ریگس مارسا عریبیہ یکم اکتوبر کو کھلنے والا وہ ریزورٹ ہے جو پورے جزیرے پر پھیلا ہوا ہے۔ حماد بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب کھلمے والا ‘ریکوزفلد ہوٹل’ دوحہ بھی اکتوبر میں کھلے گا۔

بارہ لاکھ شائقین جو کہ قطر کی آبادی کا تقریباً نصف ہے ، ورلڈ کپ کے دوران قطر آنے کا امکان ہے۔ شائقین، ٹیموں اور عملے کے لیے اتنی بڑی تعداد میں کمروں کی فراہمی قطر کے لیے ایک اہم چیلنج رہا ہے۔قطر سیاحتی شعبے کے چیف آپریٹنگ آفیسربرتولد ترینکل کا کہنا ہے کہ نئے ہوٹلوں کا قیام ملک میں میزبانی کے منصوبوں کو بڑھانے کے لیے ہے۔ 2030 تک سالانہ چھ ملین سے زائد بین الاقوامی سیاحوں کو راغب کرنے کا ہدف کو پورا کرنے کے لیے نئے ہوٹل کام کر رہے ہیں۔

چیف آپریٹنگ آفیسر نے مزید کہا کہ ہم قطر کے مہمان نوازی کے منصوبے میں بین الاقوامی معیار کے ہوٹلوں کے مسلسل اضافے سے خوش ہیں۔ ہوٹلوں کی جانب سے مثالی سروس مہمانوں کے مجموعی تجربے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، اس کے نتیجے میں قطر میں سیاحت اور معیشت کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔