ہیلی کاپٹر حادثہ: بپن راوت سمیت 13 افراد کی موت، پی ایم مودی کا اظہارِ غم

3

تمل ناڈو میں پیش آئے فضائیہ کے ہیلی کاپٹر حادثہ میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کے موت کی تصدیق ہو گئی ہے۔ ہندوستانی فضائیہ کے ذریعہ کیے گئے ایک ٹوئٹ میں یہ جانکاری دی گئی اور بتایا گیا کہ جنرل بپن راوت اور ان کی بیوی مدھولیکا راوت کے علاوہ دیگر 11 سوار افراد کی حادثہ میں موت ہوئی ہے۔ جنرل بپن راوت کے موت کی خبر سامنے آنے کے بعد پی ایم مودی نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ انھیں خراج عقیدت پیش کیا اور اس حادثہ پر غم کا اظہار کیا ہے۔ 08 Dec 2021, 2:01 PM سی ڈی ایس بپن راوت کو لے جا رہا ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار، فوج کی جانب سے جانچ کا حکم ہندوستانی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر تمل ناڈو میں کوئمبٹور اور سولور کے درمیان حادثہ کا شکار ہو گیا، اس ہیلی کاپٹر میں چیف آف ڈیفینس اسٹاف جنرل بپن راوت، ان کا اسٹاف اور کنبہ کے افراد سوار تھے۔ انڈین ایئر فورس کی جانب سے ایک بیان جاری کر کے ہیلی کاپٹر کریش کی تصدیق کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ حادثہ کے تعلق سے تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔ 08 Dec 2021, 12:41 PM پرینکا گاندھی نے کانگریس کی جانب سے ہندوستان کا پہلا ’خاتون انتخابی منشور‘ پیش کیا لکھنؤ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے آئندہ یوپی انتخابات کے پیش نظر ’خاتون انتخابی منشور‘ پیش کیا۔ انہوں نے کہا، ’’ہم خواتین کو حقیقی طور پر بااختیار بنانا چاہتے ہیں اور اس کے لئے ایسا ماحول بنانا پڑے گا جس سے ان پر ظلم و ستم بند ہو۔‘‘ پرینکا گاندھی نے کہا کہ کانگریس ملک کی تاریخ کا پہلا خاتون انتخابی منشور پیش کر رہی ہے لیکن امید ہے کہ یہ پہلا نہیں ہوگا اور اس سے دوسری سیاسی جماعتوں پر بھی دباؤ ہوگا کہ سیاست میں خواتین کی شراکت داری کو سنجیدگی سے لیا جائے۔‘‘


اس ہیلی کاپٹر میں چیف آف ڈیفینس اسٹاف جنرل بپن راوت، ان کا اسٹاف اور کنبہ کے افراد سوار تھے۔