نئی دہلیحکومت نے کورونا سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے بارہویں جماعت کے امتحانات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت منعقدہ ایک اعلی سطحی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سی بی ایس ای بورڈ مکمل طور پر طے شدہ معیارات کی بنیاد پر ، مقررہ وقت میں بارہویں جماعت کے نتائج تیاری کرنے کے اقدامات کرے گا۔

میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ گزشتہ برس کی طرح اگر کچھ طلبا امتحان دینا چاہتے ہیں تو بورڈ انہیں یہ متبادل فراہم کرے گا ، لیکن اگر حالات سازگار ہوجائیں تو یہ امتحان لیا جائے گا۔عہدیداروں نے امتحانات سے متعلق مختلف فریقین اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ اب تک ہونے والے غور و خوض کے بارے میں وزیر اعظم کو ایک پریزنٹیشن پیش کی۔ اس کے بعد ، صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ، فیصلہ کیا گیا کہ اس سال بارہویں کے امتحان کا انتعقاد نہیں کیا جائے گا۔

مسٹر مودی نے کہا کہ یہ فیصلہ طلباء کے مفاد میں لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے تعلیمی سیشن متاثر ہوا ہے اور بورڈ امتحانات کے معاملے کے بارے میں طلباء ، والدین اور اساتذہ میں الجھن پائی گئی تھی جسے روکنا کی ضرورت تھا۔ میٹنگ میں داخلہ دفاع ، خزانہ ، تجارت ، اطلاعات و نشریات اور دیگر وزراء کے علاوہ متعدد اعلی عہدیدار شریک ہوئے۔