سی اے اے خلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران مرکزی حکومت کا یہ بڑا فیصلہ

نئی دہلی:شہریت ترمیمی قانون ، این پی آر، این آرسی مخالف احتجاجی مظاہروں کے درمیان مرکزی حکومت نے ایک بڑا فیصلہ لیاہے۔

حکومت نے این پی آر اور مردم شماری کی تشہیر کے لئے اشتہار ایجنسی کی مدد لینے کا فیصلہ کیا ۔رجسٹرار جنرل آف انڈیا نے اس کے لیے درخواستیں طلب کی ہے۔ملک گیرسطح پر این پی آر اورمردم شماری کی تشہیر کی جائے گی۔