سی اے اے-این آرسی پر امارت شرعیہ کا رخ سخت،
پٹنہ: امارت شرعیہ بہارکی جانب سے سی اے اے، این پی آر اور این آر سی کے خلاف تمام سیاسی پارٹیوں کو ساتھ ملاکر منظم طریقہ سے جدوجہد کرنےکا اعلان کیاگیا ہے۔ دراصل امارت شرعیہ بہارکے دلت، پچھڑے اور غریب عوام کو ساتھ لےکرتحریک چلانےکا منصوبہ بنارہی ہے۔ امارت شرعیہ کے امیر شریعت مولانا ولی رحمانی کے مطابق شہریت قانون کے خلاف ابھی مسلمان احتجاج کررہے ہیں، لیکن اپوزیشن میں شامل پارٹیوں کےلیڈراور کارکنوں کو بھی سڑک پراتارنےکی قواعد کی جارہی ہے۔
امارت شرعیہ کی اس مہم کو کسی خاص مذہب کا رنگ دینا نہیں چاہتی ہے۔ امارت شرعیہ کے مطابق اس قانون کے زد میں وہ تمام لوگ آئیں گے، جو غریب ہیں، دلت ہیں اور جن کے پاس زمین نہیں ہے۔
امیر شریعت مولانا محمد ولی رحمانی نے پہلے ہی یہ واضح کیا تھا کہ یہ مسئلہ صرف مسلمانوں کا نہیں ہے بلکہ سبھی طبقےکا ہے۔ یہی وجہ ہےکہ امارت کے دفتر میں سیاسی پارٹیوں کےلیڈروں کی آمد ہونےلگی ہے۔ حال میں بھی مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں کی میٹنگ منعقد کی گئی تھی اور آج بھی مولانا ولی رحمانی کے قیادت میں سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں کے ساتھ ایک اہم میٹنگ منعقدکی گئی۔ میٹنگ میں امارت شرعیہ نے فیصلہ کیا کہ 29 جنوری کو بھارت بند کا مسلمان اور مسلم تنظیمیں حمایت کریں گے۔ 10 فروری کو ضلع ہیڈکوارٹر پر سی اے اے، این پی آر اور این آر سی کےخلاف احتجاج کیا جائےگا۔