سی اے اے احتجاج سے پریشان بی جے پی بنگال صدر دلیپ گھوش ذہنی توازن کھو بیٹھے

کلکتہ: ایسا لگتا ہے کہ سی اے اے احتجاج سے پریشان بی جے پی بنگال صدر دلیپ گھوش ذہنی توازن کھو بیٹھے ہے۔کیونکہ انھوں نے ایک اور متنازع بیان دیا ہے۔
مغربی بنگال کے بی جے پی صدر دلیپ گھوش (Dilip Ghosh) نے منگل کو متنازعہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے پوچھا کہ شاہین باغ (Shaheen bagh) مظاہرین (Protesters) کو کچھ کیوں نہیں ہورہا ہے، جبکہ دہلی میں زبردست سردی ہورہی ہے۔ وہ لوگ کھلے آسمان میں مظاہرہ کررہے ہیں۔

اس دوران دلیپ گھوش نے اس بات پر حیرانی ظاہر کی کہ خواتین اور بچوں سمیت مظاہرے میں شامل لوگ بیمار کیوں نہیں پڑے یا مر کیوں نہیں رہے ہیں جبکہ وہ ہفتوں سے کھلے آسمان کے نیچے احتجاج کررہے ہیں۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے یہ بھی جاننا چاہا کہ آکر کار اس احتجاج کیلئے رقم کہاں سے آرہی ہے۔
دلیپ گھوش نے کہا، "ہمیں معلوم ہوا ہے کہ سی اےے (CAA) کے خلاف احتجاج کررہی خواتین اور بچے دہلی کی سرد راتوں میں کھلے آسمان کے نیچے بیٹھے ہیں، میں حیران ہوں کہ ان میں سے کوئی بیمار کیوں نہیں ہوا؟ انہیں کچھ ہوا کیوں نہی؟ ایک بھی مظاہرین کی موت کیوں نہیں ہوئی؟ انہوں نے کہا کہ یہ بیحد چونکانے والا ہے۔ کیا انہوں نے کوئی امرت پی لیا ہے کہ انہیں کچھ ہو نہیں رہا ہے۔ لیکن بنگال میں کچھ لوگوں کے ذریعے گبھراہٹ میں خودکشی کرنے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔

♨️Join Our Whatsapp 🪀 Group For Latest News on WhatsApp 🪀 ➡️Click here to Join♨️

WARAQU-E-TAZA ONLINE

I am Editor of Urdu Daily Waraqu-E-Taza Nanded Maharashtra Having Experience of more than 20 years in journalism and news reporting. You can contact me via e-mail waraquetazadaily@yahoo.co.in or use facebook button to follow me