سی اے اے ، این آر سی کے مخالفین پر بھڑکے پریش راول، کہا- ثابت کریں آ پ کا باپ ہندوستا ن کا ہے

نئی دہلی: ان نوں سی اے اے اور این آر سی کا مسئلہ ملک میں گرم ہے، جس پر آئے دن عام لوگوں سے لے کر بالی وڈ کے مشہور ستارے کسی نہ کسی ذریعے اپنی رائے رکھ رہے ہیں۔ اسی کو لے کر حال ہی میں بالی وڈ اداکار اور بی جے پی کے لیڈر پریش راول نے ایک ایسا ٹویٹ کیا جوکہ کافی سرخیاں بٹور رہا ہے۔
اپنے اس ٹویٹ میں پریش راول نے لکھا” دوستوں، آپ کو یہ ثابت نہیں کرنا کہ ہندوستان آپ کے باپ کا ہے بلکہ آپ کو یہ ثابت کرنا ہے کہ آپ کا باپ ہندوستان کا ہے”۔
پریش راول کے اس ٹویٹ کے بعد سے سوشل میڈیا صارفین مسلسل تبصرہ کر رہے ہیں۔کوئی ان کے اس کرارے جواب کی تعریف کر رہا ہے تو کوئی انہیں بڑبولا بول رہا ہے۔اس کے بعد بھی پریش راول نے سی اے اے اور این آر سی سماجی مسائل کو لے کر کئی ٹویٹ کئے، جس سے انہوں نے سوشل میڈیا پر خوب سرخیاں بھی بٹوری ہیں۔
#UrduNews #UrduNews #UrduNewNewDelhi #CAA #NRC #BollywoodUrduNews #PareshRawal #Tweet Paresh Rawal MP

♨️Join Our Whatsapp 🪀 Group For Latest News on WhatsApp 🪀 ➡️Click here to Join♨️

WARAQU-E-TAZA ONLINE

I am Editor of Urdu Daily Waraqu-E-Taza Nanded Maharashtra Having Experience of more than 20 years in journalism and news reporting. You can contact me via e-mail waraquetazadaily@yahoo.co.in or use facebook button to follow me