سیکس ریکیٹ کے ملزم بی جے پی لیڈر کے فارم ہاؤس سے دھماکہ خیز مواد برآمد

507

شیلانگ:29. جولائی ۔میگھالیہ پولیس نے سیکس ریکیٹ چلانے کے الزام میں گرفتار بی جے پی لیڈر برنارڈ این ماراک کے فارم ہاؤس سے دھماکہ خیز مواد برآمد کیا ہے۔ یہی نہیں بی جے پی لیڈر کے پاس سے روایتی ہتھیار (دھنوش بان) بھی ملے ہیں۔

برنارڈ این ماراک کو منگل کو یوپی کے ہاپوڑ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے بعد ماراک کو مغربی گارو ہلز ضلع میں تورا لایا گیا۔ پولیس نے ماراک کے خلاف دھماکہ خیز مواد ایکٹ اور POCSO ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج کیا ہے۔

پولیس کے مطابق برنارڈ این ماراک کے فارم ہاؤس سے 35 جیلیٹن اسٹکس، 100 ڈیٹونیٹر اور چار کراس بو، 15 تیر کمان بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔ پولیس نے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ اس وقت برآمد کیا جب ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ اور پولیس کی ٹیم بازیاب کرائے گئے بچوں کی کتابیں اور کپڑے لینے گئی۔

پولیس نے ملزم کے خلاف پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کیا ہے۔ بچائے گئے 6 نابالغوں میں سے ایک نے انکشاف کیا ہے کہ ایک کے ساتھ جسمانی زیادتی کی گئی ہے۔