سیکس ریکٹ کا پردہ فاش، لڑکے اورلڑکیاں گرفتار

1,201

اندور: پولیس نے اندور میں سیکس ریکٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ لڑکی کی شکایت پر جانچ کرنے پہنچی پولیس ٹیم کو یہ کامیابی ہاتھ لگی ہے۔ ڈائل 100 پر لڑکی نے اپنے ساتھ زور زبردستی کی شکایت کی تھی۔ اس پر پہنچی پولیس نے جانچ کے دوران پایا کہ وہ سیکس ریکٹ سے جڑی ہے۔

اس کی نشاندہی پر اندور کے اندرا کمپلیکس واقع ایک فلیٹ پر چھاپہ ماری کی، جہاں لڑکے لڑکیاں قابل اعتراض حالت میں ملے۔پولیس نے چھ لڑکیوں سمیت نو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ سبھی ملزمین سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ وہیں سیکس ریکٹ کا سرغنہ چھاپہ ماری کے دوران موقع سے فرار ہوگیا ہے۔ اس کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپہ ماری کر رہی ہے۔ گرفتار لڑکیاں مہاراشٹر، پنجاب، کولکاتا اور بھوپال کی ہیں۔