سینئر ڈویژن مجسٹریٹ پربھنی اعجازِ احمد خاں کا انتقال

759

پر بھی – 11مئ( ورق تازہ نیوز) اعجاز احمد خاں ولد ایوب خان سیول جج سینیٹر ڈویژن پربھنی کا گزشتہ شب 10 مئی کو ممبئی کے اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ وہ شوگر اور گردے کے عارضہ میں متبلا تھے ۔ ان کی عمر 49 سال تھی ۔

آج بروز جمعرات 11مئی کو بعد نماز عصر قا در آباد پلاٹ مسجد میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور اسی مسجد سے متصل قبرستان میں ان کی تدفین عمل میں آئے گی۔ اعجاز احمد خاں ذہین ، ملنسار ،ہمدرد ،خوش مزاج انسان تھے۔

پسماندگان میں والدہ۔اہلیہ اور چار بیٹے ہیں۔ وہ ایوب خاں پولس جمعدار کے فرزند اور مرحوم سید محسن علی ہاشمی ، مرحوم اقبال علی ہاشمی کے حقیقی بھانجے تھے ۔

ادارہ ورقِ تازہ مرحوم کے افراد خاندان کے غم میں شریک ہے ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے۔