سینئر صحافی کبیر شیخ کی اہلیہ کا انتقال
تھانے (آفتاب شیخ)
سینئر صحافی اور سماجی کارکن کبیر شیخ کی اہلیہ نسیم شیخ کا آج مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ہے۔ انا للہ وانا الیہ رجعون۔ مرحومہ کی عمر 64 سال تھی اور وہ ذیابیطس کے مرض میں مبتلا تھی۔ مرحومہ تھانے میونسپل کارپوریشن کی اردو اسکول رابوڑی میں پرنسپل رہ چکی ہے اور چھ بر پہلے ہی نوکری سے سبکدوش ہوئی تھی۔ مرحومہ کو گزشتہ کچھ دنوں سے اسپتال میں زیر علاج تھی اور آج صبح تقریباً 10 بجے اپنے مالک حقیقی سے جا ملی۔ لواحقین میں دو فرزند اور دو دختر ہیں۔ تدفین بعد نماز مغرب رابوڑی جنرل قبرستان میں کی گئی۔ رابوڑی تھانے کے سماجی اداروں کے ذمہ داران نے کبیر شیخ اور لواحقین سے ملاقات کر تعزیت پیش کی اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعائیں کی۔