• 425
    Shares

سیلفی اسٹار پہاڑی گوریلا 14 سال کی عُمر میں دُنیا سے رخصت ہوگیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 2019 میں اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سیلفی اسٹار کا لقب اپنے نام کرنے والا گوریلا شدید علالت کے بعد 14 سال کی عُمر میں چل بسا ہے۔

سیلفی اسٹار گوریلے کی موت کی خبر اُس کے دیکھ بھال کرنے والے پارک کی جانب سے دی گئی ۔پارک انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ گوریلے نے اپنی زندگی کے آخری سانسیں، اُن کی دیکھ بھال کرنے والے شخص کے ہاتھوں میں لیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ گوریلا بہت سے لوگوں کو یاد آئے گا جبکہ اس پوسٹ پر فی الحال 31،000 سے زیادہ ردعمل اور سیکڑوں تبصرے کیےجاچکے ہیں۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔