ممبئی : بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار سیف علی خان اور ان کی اہلیہ کرینہ کپور خان کےگھر کو پولیس نے گھیرلیا۔ اور سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔ سیف علی خان کی ویب سیریز تانڈوو نے ہندو مذہبی حلقوں میں ہنگامہ برپا کردیا ہے جس کے بعد انھیں سنگین دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ہندو انتہاپسند تنظیموں کی جانب سے ویب سیریز پر فوری طور پر پابندی کا مطالبہ کیا جارہا ہے جبکہ بھارت بھر میں احتجاج کا سلسلہ کا بھی شروع ہوگیا ہے۔

ویب سیریز اور اداکاروں کے خلاف ممبئی کے مقامی تھانے میں مذہبی جذبات مجروح کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔دوسری جانب دھمکیوں اور احتجاج کے پیش نظر ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔