دبئی: طویل غیر حاضری کے بعد سیف الاسلام قذافی کا نام گذشتہ چند گھنٹوں میں ایک بارپھر منظر عام پر آیا ہے جب ان کی ایک نئی تصویر لیبیا میں سامنے آئی۔ یہ اب تک کی تازہ ترین تصویر ہے۔ چند ماہ قبل سیف نے صدارتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔تب ان کی تصویر سامنے آئی تھی۔ اس کے بعد وہ منظرعام سے غائب رہے ہیں۔لیبیا کے مقتول مرد آہن کرنل معمر قذافی کے بیٹے سیف کو سفید قمیض پہنے اور لمبی بھوری داڑھی کے ساتھ، اپنی رہائش گاہ کے اندر سے ایک ہوم لائبریری کے سامنے قرآن پکڑے دیکھا جا سکتا ہے۔