• 425
    Shares

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ سیرت النبی ؐ ہی ہماری نئی نسل کیلئے مشعل راہ ہے، معاشرتی مسائل کا بہترین حل سیرت النبی ؐ کی تعلیمات میں موجود ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور قومی امور پر مشاورت کی گئی جبکہ افغانستان کی موجودہ صورتحال کا جائزہ اور اپوزیشن سے متعلق امور بھی زیر غور رہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت کی 3 سالہ کارکردگی پر عوام کو اعتماد میں لینے سے متعلق حکمت عملی پر غور کیاگیا اور حکومتی 3 سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کرنے پر مشاورت کی گئی۔دوسری جانب قومی یکساں نصاب تعلیم پر عملدرآمد کے حوالے سے بھی وزیر اعظم کی زیرصدارت جائزہ اجلاس ہوا، وفاقی وزیر شفقت محمود، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، پارلیمانی سیکریٹری محترمہ وجیہہ اکرم اور وفاقی وزارت تعلیم کے سینئر افسران نے شرکت کی۔وفاقی وزیر شفقت محمود نے اجلاس کو نصاب تعلیم میں شامل سیرت النبی ؐکی تعلیمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس ضمن میں تمام مکاتب فکر خصوصا علماء کرام سے تفصیلی مشاورت کی گئی ہے، اساتذہ کی ٹریننگ اور امتحانات کے معیار پر توجہ دی گئی ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں