”ورق تازہ“ کے پربھنی نمائندے کاسامان ونقدرقم کابیگ واپس لوٹایا!

سکندرآباد:7جون۔ (ورق تازہ نیوز)سکندر آباد ریلوے اسٹیشن پلیٹ فارم نمبر10 پرمورخہ 5جون کو سامان کے بیاگ کے رہ جانے کاواقعہ پیش آیاتھا ۔دوران سفر نامپلی تاجئے پور ٹرین سے مسافرسوار ہوئے مگر ایک بیاگ گڑبڑی میں پلیٹ فارم پر رہے گیا جس میں نقد رقم اور ادویات وغیرہ تھیں۔ یہ واقعہ روزنامہ ” ورق تازہ“ کے پربھنی کے نمائندے رحمت اللہ خاں عرف اطہر کے ساتھ رونما ہوا۔

سکندرآباد سے ٹرین روانہ ہونے کے بعد آر پی ایف کے ایس گوئند نائیڈو کا متعلقہ مسافر رحمت اللہ خاں کو فون آیا کہ آپ کا بیاگ یہاں ا سٹیشن پر رہ گیا ہے ۔جس کے بعد انھوں نے نائیڈو سے کہا کہ انکی ٹرین تو کافی آگے تک نکل چکی ہے اسلئے وہ اپنے رشتہ دار مجیب احمد خاں کو ریلو ے اسٹیشن پر بھیج کر بیاگ حاصل کریں گے ۔

چنانچہ جب مجیب احمدخاں انکے پاس پہنچے توایس آئی پی ایف گوئند نائیڈو ’ایم سیسوبابو اور کانسٹیبل کے ہرمیتا نے بیاگ کے بارے میں تفتیش کی اور بیاگ میں موجود سامان کی تصدیق کرنے کے بعد اسے مجیب احمدخاں کے حوالے کردیا۔

اس قابل قدر کارنامے پر ریلوے پروٹیکشن فورس کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی گئی ۔ریلوے پولس کی ٹیم نے بہت ہی خوش اسلوبی سے بیاگ کی واپسی انجام دی اس سے معلوم ہوتا ہے کہ تیلنگانہ پولس بہت ہی ایمانداری سے اپنی خدمات انجام دے رہی ہے۔