ایٹہ:26اپریل(یواین آئی) اترپردیش میں ضلع ایٹہ انتظامیہ نے پیس کمیٹی کی میٹنگ میں واضح کیا ہے کہ الوادع اور عید کی نماز کو سڑک پر پڑھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔سی او سٹی دفتر میں ہوئی اعلی سطحی پیس کمیٹی کی میٹنگ میں سرکل افسر کالو سنگھ نے منگل کو کہا کہ الوداع اور عید کی نماز سڑک پر نہیں پڑ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کے ذریعہ لاؤڈ اسپیکر کے ضمن میں دی گئی ہدایت پر بھی عمل کو یقینی بنانا چاہئے۔ جن مندر،مسجد یا دیگر مذہبی مقامات پر لاؤڈ اسپیکر بغیر اجازت کے لگے ہیں ان سے اجازت طلب کر نے کو کہا گیا ہے۔

سنگھ نے بتایا کہ ہائی کورٹ کی ہدایت پر انتظامیہ نے ڈیسیبل میں ایک طے شدہ میعار طے کیا ہے۔ اس حد سے زیادہ آواز کرنے پر لاؤ ڈ اسپیکر کو اتار دیا جائے گا۔ کافی لاؤڈ اسپیکر آج اتار جاچکے ہیں جو بچے ہیں انہیں بھی نوٹس دے رہے ہیں انہیں بھی اتارا جائے گا وہ اجازت لیں گے اور طے شدہ ڈیسیبل تک بجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوامی مقامات پر پوجا۔پاٹ سبھی کے لئے ہے ۔ آمدورفت کسی طرح سے متاثر نہ ہو اس طرح کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ چاہئے وہ الوداع کی نماز ہو یا چاہئے عید کی نماز یا دیگر کسی بھی مذہ کا کوئی اور پروگرام ۔