سپریم کورٹ کی تشکیل شدہ کمیٹی ہمیں قبول نہیں ہے‘ احتجاج جاری رہے گا۔ کسان لیڈران

کسان قائدین نے آج ایک پریس کانفرنس منعقد کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اپنے موقف کی وضاحت کی ہے
نئی دہلی۔سپریم کورٹ کی جانب سے تین زراعی قوانین پر روک لگانے اور ایک جاریہ تعطل کو حل کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کے بعد مذکورہ کسان لیڈران نے واضح کردیاہے کہ عدالت کی جانب سے تشکیل دی گئی ایک کمیٹی ان کے لئے قابل قبول نہیں ہے۔

کسان قائدین میں سے ایک ڈاکٹر درشن پال نے کہاکہ ”پچھلی رات ہم نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں ہم نے کہاکہ سپریم کورٹ کی تشکیل شدہ کمیٹی ہمارے ناقابل قبول ہے“۔

کسان قائد بالبیر سنگھ راجوال نے کہاکہ”ہم سمجھتے ہیں کہ سپریم کورٹ کے ذریعہ حکومت یہ کمیٹی لارہی ہے۔ ہم اس کمیٹی کو قبول نہیں کریں گے کیونکہ تمام ممبرس موافق حکومت ہیں‘ یہ اراکین ان قوانین کوحق بجانب ٹہرائیں گے“۔انہوں نے مزیدکہاکہ”اصلی مسائل سے یہ کمیٹی توجہہ ہٹائے گی۔

اپنے مضامین کے ذریعہ کمیٹی کے تمام چاروں اراکین نے مذکورہ زراعی قوانین کی مسلسل حمایت کی ہے“۔انہوں نے مزیدکہاکہ ”کمیٹی کے ممبران کی تبدیلی کے بعد بھی ہم کمیٹی کے ساتھ بات چیت کا حصہ نہیں بنیں گے“۔

کسان قائد رویندر پٹیال نے کہاکہ ”احتجاج کا آخری دن26جنوری نہیں ہوگا‘ ملک بھر میں اس احتجاج کو پھیلا کر اس کو وسعت دیں گے۔سپریم کورٹ نے قوانین نہیں بنائے جس کی وجہہ سے حکومت او رعوام کے درمیان کشیدگی ہوگئی ہے اور ہم چاہتے ہیں قوانین سے دستبرداری سے کم کچھ نہیں چاہئے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ”یہ اچھا کام ہوا ہے کہ قوانین کے نفاذ پر روک لگادی گئی ہے اور اس فیصلے کا خیر مقدم مگر یہ ہمارا حق ہے اور ان زراعی قوانین سے دستبراری کے علاوہ کوئی بات قابل قبول نہیں ہے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ”نہایت پرامن انداز میں 26جنوری کا پروگرام جائے گا۔ بعض لوگ اس بات کی افواہ پھیلا رہے ہیں کہ ہم لال قلعہ یا پارلیمنٹ جائیں گے۔

مارچ کس طرح منعقد کرنا ہے اس کا فیصلہ ہم 15جنور ی کے روز کریں گے۔ ہم تشدد کو ہرگز برداشت نہیں کرتے ہیں“۔ کسان قائدین میں سے ایک نے کہاکہ ہم لوہری تہوار زراعی قوانین کی کاپیاں جلا کر منائیں گے۔

سمویکت مورچہ کے قائدبلدیو سنگھ سرسا نے کہاکہ ”لوہری کے روز ہم آگ میں تین زراعی قوانین کی کاپیاں جلائیں گے۔ساری ملک او رعالمی سطح پر بھی یہ کیاجائے گا“۔

جنوری 13کے روز سارے ملک میں لوہری کا تہوار منایاجائے گا۔ شمالی ہندوستان کا کافی مقبول تہوار لوہری ہے اور یہ زراعی کے تہوار کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ رات کو کسان آگ جلاکر بہتر فصل کے لئے دعاؤ ں کااہتمام کرتے ہیں۔

Leave a comment