سپریم کورٹ نے آج آئی ایم اے کی عرضی پر یوگا گرو بابا رام دیو کی کمپنی پتنجلی آیوروید کو ایلوپیتھک دوائیوں کو لے کر جاری گمراہ کن اشتہارات پر سخت پھٹکار لگائی ہے۔ عدالت نے پتنجلی آیوروید کو مستقبل میں ایسے اشتہارات سے بچنے کی تنبیہ دی ہے اور کہا ہے کہ بات نہ ماننے پر ایک کروڑ روپے کا جرمانہ لگایا جائے گا۔ اس معاملے پر آئندہ سماعت 5 فروری 2024 کو ہوگلی۔
سپریم کورٹ کے جسٹس احسان الدین امان اللہ اور جسٹس پرشانت کمار کی بنچ نے ایلوپیتھک دوائیوں کے خلاف گمراہ کن اشتہار کو لے کر پتنجلی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اسے مستقبل میں اس طرح کے گمراہ کن اشتہار شائع کرنے سے بچنا چاہیے۔
ساتھ ہی تنبیہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسی طرح کا گمراہ کن اشتہار شائع ہوتا رہے گا تو ان پر ایک کروڑ روپے کا جرمانہ لگ سکتا ہے۔