سپریم کورٹ میں حجاب معاملے پر کل سماعت

نئی دہلی: سپریم کورٹ پیر کو کرناٹک ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر سماعت کرے گی جس میں کہاگیا تھا کہ اسلام میں حجاب پہننا لازمی عمل نہیں ہے۔

جسٹس ہیمنت گپتا اور سدھانشو دھولیا کی بنچ تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پر پابندی کو برقرار رکھنے والے کرناٹک ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف درخواستوں پر کل سماعت کرے گی۔ عرضی گزاروں نے کرناٹک ہائی کورٹ کے حکم کو منسوخ کرنے اور تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔